پاکستان

خیبر کے علاقے باغ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت 4 خوارج ہلاک

خیبر کے علاقے باغ میں خفیہ اطلاعات پر سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر خیبر کے علاقے باغ میں آپریشن کیا جس کے دوران خارجیوں کے کمانڈر بتور سمیت 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔

فورسز کے آپریشن کے دوران 3 خوارج زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں مزید خارجیوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker