پاکستانتازہ ترین

خیبرپختونخوا: پولیس میں باہمی تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی عائد

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس میں باہمی تبادلوں اور تعیناتیوں پرفوری پابندی عائد کردی گئی۔

جیو نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کے ڈی آئی جی ہیڈکواٹرز نے آرپی اوز اور ڈی پی اوز سمیت تمام یونٹ سربراہان کوخط لکھ کر پولیس میں باہمی تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی سے متعلق آگاہ کیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پہلےسے زیرغور باہمی تبادلے و تعیناتیوں کےعلاوہ نیاکیس سینٹرل پولیس آفس جمع نہیں کیاجائےگا۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس میں باہمی تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker