انٹرنیشنل
ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی کا الزام، پیٹ ہیگستھ کیخلاف مواخذےکی قرارداد ایوان نمائندگان میں پیش

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق قرارداد ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے پیش کی ہے، قرار داد پر بدھ تک ایوان نمائندگان میں ووٹنگ ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ پر ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی کا الزام لگایا گیا ہے۔
پیٹ ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد ان کی اپنی ہی جماعت کے رکن نے پیش کی ہے، پیٹ ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد پیش کرنے والے ٹامس میسی ریاست کینٹکی سے ری پبلکن پارٹی کے ٹکٹ پر ایوان نمائندگان کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
اس سے قبل پیٹ ہیگستھ نےکہا تھا کہ وہ ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں اور ان کے بقول وہ دوبارہ بھی ایسا ہی کریں گے۔



