پاکستان

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انڈر پاس صرف 42 روز میں مکمل

اسلام آباد کے جناح ایونیو ایف 8 ایکسچینج چوک انٹرچینج انڈر پاس کا کام صرف 42 روز میں مکمل کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایف 8 ایکسچینج چوک انٹرچینج انڈر پاس پر دن رات کام جاری رہا اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی نگرانی میں سی ڈی اے نے پروجیکٹ کو وقت سے قبل مکمل کردیا ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں ایف 8 ایکسچینج چوک انٹرچینج کا انڈرپاس ریکارڈ مدت میں مکمل کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف انڈر پاس پروجیکٹ کا افتتاح آج کریں گے، اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی، چیئرمین سی ڈی اے محمدعلی رندھاوا اور دیگر حکام بھی موجود ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker