پاکستانتازہ ترین

گورنر پختونخوا نے یونیورسٹیز ترمیمی بل اعتراض لگاکر واپس بھیجوا دیا

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا ( کے پی) نے یونیورسٹیز ترمیمی بل پر اعتراض لگاکر اسپیکر کو واپس بھجوا دیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے ترمیمی بل واپس بھجواتے ہوئے لکھا کہ آئین کے آرٹیکل 115(5) کےتحت بل کوبشمول سرٹیفکیٹس بطور منی بل منظوری کیلئے بجھوایا گیا ہے۔

گورنر کے پی کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 115(1) کے مطابق یونیورسٹیز ترمیمی بل منی بل کے دائرہ کار پر پورا نہیں اترتا، یونیورسٹیز ترمیمی بل کا تعین کیا جائے کہ یہ منی بل ہے یا نہیں۔

کے پی میں گورنر کی بجائے وزیراعلیٰ یونیورسٹیز کا چانسلر ہوگا: ترمیمی بل منظور

واضح رہے کہ رواں ماہ ہی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان نے ‘خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل 2024’ پیش کیا تھا جسے ایوان نے منظور کرلیاگیا تھا۔

ترمیمی بل کےتحت یونیورسٹی کا چانسلر گورنر کے بجائے وزیراعلیٰ ہوں گے، وزیراعلیٰ اکیڈمک سرچ کمیٹی کےتجویزکردہ 3 ناموں میں ایک کو وائس چانسلرمقررکریں گے۔

مزید برآں ترمیمی بل کے تحت وائس چانسلر کی تقرری کا دورانیہ 4 سال کا ہوگا جبکہ وائس چانسلر کی غیرتسلی بخش کارکردگی پرتقرری کا دورانیہ ختم کیا جا سکےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker