تازہ ترینپاکستان

ابوظبی کے ولی عہدکا دورہ، یو اے ای اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے

اسلام آباد: ابو ظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان کا مختصر دورہ کرکے واپس روانہ ہوگئے، دورے کے دوران پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے، صدر مملکت نے ابوظبی کے ولی عہد کو نشانِ پاکستان کا اعزاز بھی عطا کیا۔

جیو نیوز کے مطابق ابو ظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان سرکارے دورے پر پاکستان پہنچے، جہاں نور خان ائیربیس پر وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹو نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

ابو ظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker