تازہ ترینپاکستان

غلط پارکنگ پرکھڑی گاڑی اٹھانےکی ویڈیو وائرل کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

راولپنڈی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے غلط پارکنگ پرکھڑی گاڑی اٹھانےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ ٹریفک وارڈن عمران سکندر کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں پیکا ایکٹ 2016 کی دفعہ 21 کی سب سیکشن ون ڈی کے تحت درج کیا گیا ہے۔

مقدمےکے متن کے مطابق ملزم نے غلط پارکنگ پرکھڑی گاڑی اٹھانےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی،گاڑی کا قانون کےمطابق غلط پارکنگ پر چالان ٹکٹ بھی جاری کیا گیا تھا، گاڑی دکان کے باہرکھڑی تھی، دکان مالک نے ویڈیو بنائی۔

مقدمے میں کہا گیا ہےکہ دکان مالک نے ٹریفک پولیس کے خلاف عوام میں نفرت اور اشتعال انگیزی پیدا کرنے کے لیے ویڈیو وائرل کی، ملزم کا اقدام پیکا ایکٹ 2016 کے تحت قابل تعزیز جرم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker