تازہ ترینپاکستان

کوئٹہ میں عید الفطر کیلئے سیکیورٹی پلان مرتب،شہر میں ڈھائی ہزار اہلکار تعینات ہوں گے،ایس ایس پی آپریشنز

ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد بلوچ نے بتایا ہے کہ کوئٹہ کے لیے عیدالفطر کا سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا، اس موقع پر شہر میں ڈھائی ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے جائیں گئے۔انہوں نے بتایا ہے کہ شہر میں اہم سرکاری اور حساس مقامات پر اسنائیپر تعینات کیے جائیں گے، بازاروں اور شاپنگ سینٹرز کے باہر سادہ کپڑوں میں اہلکار ابھی بھی تعینات ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ نے بتایا ہے کہ شہر کے 5 مقامات پر کوئیک ریسپانس فورس بھی تعینات ہے۔محمد بلوچ نے بتایا کہ شہر میں پیٹرولنگ اور چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، شہر میں چاند رات اور عید کے لیے خصوصی ٹریفک پلان بھی مرتب کیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عیدالفطر کے دوران عیدگاہوں اور نماز عید کے اجتماعات کے قریب 500 گزر میں پارکنگ کی اجازت نہیں ہو گی اور خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker