پاکستان

لاہور : موٹروے پر دوران ڈرائیونگ ڈرائیور سوگیا، ٹرک کی ٹکر سے موٹر وے پولیس انسپکٹر شہید

لاہور: موٹروےایم 4 پر ٹرک کی ٹکر سے موٹروے پولیس کا افسر شہید ہوگیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروےایم 4 پر امین پور کے قریب ٹرک نے پٹرولنگ پر موجود موبائل کو ٹکر مار دی۔

ترجمان نے بتایا کہ دوران ڈرائیونگ ٹرک کا ڈرائیور سو گیا تھا جس کے باعث ٹرک نے پٹرولنگ موبائل کو ٹکرماری جس سے پولیس افسر شہید ہوگیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ موٹروےپولیس افسران روڈ یوزرز کو بریفنگ و ایجوکیشن دے رہے تھے، حادثے کے بعد بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کوگرفتارکرلیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker