تازہ ترینپاکستان

ہم نے پاکستان اور بھارت کو جنگ سے روکا، ایٹمی تباہی ٹل گئی، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان اور بھارت کو جنگ کے دہانے سے واپس کھینچا اور ممکنہ ایٹمی تباہی کو ٹال دیا۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئےکہا کہ پاک بھارت کشیدگی سنگین صورتحال اختیارکرسکتی تھی لیکن ہم نے دونوں ممالک کے ساتھ بات چیت کے ذریعے امن کی راہ ہموارکی۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان اوربھارت کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اورتصادم سے گریزکیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی روابط پر بھی بات کی کیونکہ ہم ان لوگوں سے تجارت نہیں کرسکتے جوایک دوسرے پرگولیاں چلا رہے ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker