تازہ ترین

روس کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا معاہدہ، بھارت کا اثررسوخ خطرے میں پڑگیا

روس اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے باعث بھارت کو سفارتی سطح پر ایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی مضبوط معاشی ساکھ سے متاثر ہوکر روس نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کے معاہدے کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاک روس معاہدے سے خطے میں بھارت کا اثرورسوخ شدید خطرے میں پڑگیا ہے۔

دہائیوں سے بھارت کے اسٹریٹجک اتحادی روس کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا معاہدہ بھارت کی سفارتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پاکستان اور روس کے درمیان ایک ارب ڈالر کی دوطرفہ تجارت ہے۔ پاکستان کا روس سے سستے تیل کی درآمد کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔

دی ڈپلومیٹ کے مطابق وسطی ایشیا سے روابط میں پاکستان کے اہم کردار کا روس معترف ہے۔ اس کے پیش نظر پاکستان اور روس کے مابین بارٹر ٹریڈ کا نیا نظام بھی زیر غور ہے، روس سے رعایتی نرخوں پر تیل اور گیس کی درآمد پاکستان کے لیے اہم پیشرفت قرار دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب معروف امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز (CFR) نے ایک تہلکہ خیز رپورٹ جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جنوبی ایشیا میں بھارت کا اثرورسوخ زوال کا شکار ہو چکا ہے، جبکہ چین خطے میں مضبوط سفارتی، معاشی اور اسٹریٹجک پوزیشن حاصل کر چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker