تازہ ترینپاکستان

خیبرپختونخوا : بارش و آندھی سے 10 افراد جاں بحق، 30 زخمی، پی ڈی ایم اے رپورٹ

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے حالیہ بارشوں اور تیز آندھی سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 27 مئی سے شروع ہونے والی موسلا دھار بارشوں اور آندھی کے باعث 10 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 5 مرد، 3 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 13 مرد، 10 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں۔ مختلف حادثات میں 34 مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں 32 جزوی اور 2 مکمل طور پر منہدم ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثات صوبے کے مختلف اضلاع مردان، صوابی، پشاور، شانگلہ، دیر لوئر، سوات، تورغر، باجوڑ، مہمند، مانسہرہ اور ہری پور میں پیش آئے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کرنے اور زخمیوں کو فوری طبی سہولیات دینے کی ہدایت جاری کی جا چکی ہے۔

مزید یہ کہ بارشوں کا سلسلہ 31 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے نے پیشگی اقدامات اور الرٹ رہنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو پہلے ہی مراسلہ جاری کر دیا تھا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker