پاکستان

فیصل آباد: نجی سوسائٹی میں مالک مکان کے مبینہ تشدد سے 13سالہ ملازمہ جاں بحق

فیصل آباد: نجی سوسائٹی میں مالک مکان کے مبینہ تشدد سے 13سالہ ملازمہ ہلاک ہوگئی۔

پولیس کے مطابق مالک مکان نے لڑکی کی لاش روشن والا میں ورثا کے گھر پہنچا دی۔

اس حوالےسے کم عمر ملازمہ کے والد نے کہا کہ مالک مکان نے بیٹی کو تشدد کرکے ہلاک کیا جس کے جسم پر زخموں کے نشان بھی موجود ہیں۔

سی پی او کے مطابق ملازمہ کی ہلاکت کے الزام میں مالک مکان اور اس کی بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ لڑکی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker