انٹرنیشنل

آسٹریا: اسکول میں فائرنگ سے طالب علم اور اساتذہ سمیت 9 افراد جاں بحق

آسٹریا: ہائی اسکول میں فائرنگ سے اساتذہ اور طالب علموں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ آسٹریا کے جنوبی شہر گریز میں قائم ایک ہائی اسکول میں پیش آیا جہاں نامعلوم شخص نے اسکول میں فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہناہےکہ حملے میں 9 افراد ہلاک اور کچھ شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں طلبہ اور اساتذہ دونوں شامل ہیں جب کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص ہائی اسکول کا طالب علم ہی تھا، جس نے اسکول میں فائرنگ کرنے کے بعد موقع پر خود کو بھی گولی مار لی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker