بلوچستان

بھلوال اور اوستہ محمد میں فائرنگ کے واقعات، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

بھلوال اور اوستہ محمد میں فائرنگ کے واقعات میں مجموعی طور پر چھ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں واقعات دیرینہ دشمنیوں کا نتیجہ ہیں۔

پہلا واقعہ بھلوال کے نواحی علاقے سالم میں پیش آیا، جہاں مخالفین نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ محمد ریاض اپنے خاندان کے ساتھ سوئے ہوئے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں 52 سالہ محمد ریاض، ان کا 35 سالہ بیٹا محمد عثمان اور 25 سالہ نبیل موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق نبیل کا بھائی راحیل اور مقتول عثمان کی اہلیہ ثمرین شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد واقعے کو پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے، اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
دوسرا واقعہ اوستہ محمد کے قریب چانڈیہ قبیلے کے دو گروپوں کے درمیان پیش آیا۔ پرانا تنازع ایک بار پھر پرتشدد رخ اختیار کر گیا، جس کے دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ کے نتیجے میں علی گل، شیراز علی اور سرفراز چانڈیو جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ بھی دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کی تفتیش جاری ہے، اور جلد ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker