کھیل

نوح دستگیر بٹ ایک بار پھر ورلڈ اسٹرانگ مین قرار، دو گولڈ میڈل جیت لیے

نوح دستگیر بٹ نے دوسری بار تاریخ رقم کردی، دنیا کے اسٹرانگ مین کے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرلیا، دو گولڈ میڈل جیت لیے۔

گوجرانوالہ کے سپوت نوح دستگیر بٹ نے دوسری بار تاریخ رقم کردی، نوح دستگیر بٹ نے ازبکستان میں جاری ورلڈ اسٹرانگ مین چیمپئن شپ میں 2 گولڈ میڈل جیت لیے۔

نوح دستگیر بٹ دوسری بار ورلڈ اسٹرانگ مین قرار دے دیے گئے، دفاعی چیمپئن نوح دستگیر بٹ نے ابتدائی گیمز میں تمام پوائنٹس حاصل کیے تھے۔

رپورٹ کے مطابق دفاعی چیمپئن نوح بٹ نے پُراعتماد طریقے سے مقابلوں میں حصہ لیا، گزشتہ برس بھی نوح دستگیر بٹ نے گولڈ میڈل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker