Quettaبلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان کا پیپلز ٹرین سروس شروع کرنے کا اعلان

بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے شہریوں کو آرام دہ اور معیاری سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے ’پیپلز ٹرین‘ چلانے کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے لوگوں کے لیے بڑی خوش خبری ہے کہ ہم پیپلز ٹرین سروس شروع کرنے جارہے ہیں جو کچلاک سے شیخ زید اسپتال تک سارا دن چلے گی۔

یاد رہے کہ 2017ء میں بلوچستان کی سابق حکومت نے چین کے تعاون سے کوئٹہ میں ماس ٹرانزٹ ٹرین سسٹم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم 25 ارب روپے کی بھاری لاگت کے باعث 2020ء میں یہ منصوبہ ترک کر دیا گیا تھا۔اب ایک بار پھر حکومت نے شہریوں کو ’پیپلز ٹرین سروس‘ کی نوید سنائی ہے۔پیپلز ٹرین سروس کے منصوبے کو قابلِ عمل بنانے کے لیے بلوچستان حکومت نے پاکستان ریلویز اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے ساتھ مل کر اقدامات شروع کر دیے ہیں، کوئٹہ کے شہری پیپلز ٹرین منصوبے کو جًلد شروع کرنے کے خواہاں ہیں۔دوسری جانب کوئٹہ کی عوام نے پیپلز ٹرین سروس پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت اچھا اقدام ہے، جتنی سہولت ملے اچھا ہے، غریب لوگ باآسانی سفر کر سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker