اکانومی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا مثبت دن

 پاکستان  اسٹاک  ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا،   100 انڈیکس 1205 پوائنٹس اضافے سے 133782 پر  بند ہوا۔

بازار میں آج 94 کروڑ شیئرز کے سودے 36 ارب  روپے میں طے ہوئے۔  مارکیٹ کیپٹلائزیشن 122 ارب  روپے  اضافے سے 16210 ارب  روپے ہے۔

 کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 33 ہزار  902  رہی۔

دوسری جانب انٹربینک تبادلہ میں آج ڈالر 284.56 روپے پر بند ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق آج  انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 287.50 روپے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker