بلوچستان

گوادر: ملاقاتیوں نے عملے کو یرغمال بنا کر 4 قیدی فرار کروالیے

گوادر میں جوڈیشل لاک اپ سے  منشیات کیس میں ملوث 4 قیدی فرار ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق گوادر کی جوڈیشل لاک اپ میں ملاقاتیوں نے عملے کو یرغمال بنایا اور  4 قیدیوں کو فرار کروالیا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ قیدی اور ملاقاتی عملے سے اسلحہ بھی چھین کر فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی قیدیوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق قیدیوں کے خلاف منشیات کا کیس چل رہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker