پاکستان
گلگت میں زخمی ہونے والی اولمپک گولڈ میڈلسٹ جرمن کوہ پیما لورا ڈاہلمائر چل بسیں

گلگت بلتستان میں گزشتہ دنوں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والی جرمن کوہ پیما لورا ڈاہلمائر چل بسیں۔
دو جرمن خواتین کوہ پیما 28 جولائی کو لیلیٰ پیک سر کرنے کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کی زد آگئی تھیں۔
ایک کوہ پیما کروس مرینہ ایوا کو گزشتہ روز ریسکیو کرلیا گیا تھا تاہم 31 سالہ جرمن کوہ پیما لورا ڈاہلمائر لاپتہ تھیں جن کی اب گلگت بلستان حکومت کے ترجمان نے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔
31 سالہ جرمن کوہ پیما لورا ڈاہلمائر کو جرمنی کی سب سے کامیاب ایتھلیٹس میں سے ایک سمجھا جاتا تھا، انہوں نے 2018 کے پیونگ چانگ ونٹر اولمپکس میں دو طلائی تمغے جیتے اور مجموعی طور پر 7 عالمی چیمپئن شپ ٹائٹل حاصل کیے۔



