انٹرنیشنل

غزہ میں فوجی آپریشن کی توسیع کی وجہ سے اسرائیل کو ہتھیار نہیں دے رہے: جرمن چانسلر

جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہےکہ غزہ میں فوجی آپریشن میں توسیع کی وجہ سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ایک بیان میں جرمن چانسلر نے کہا کہ ایسے تنازع میں ہتھیار فراہم نہیں کر سکتے جسے صرف فوجی کارروائیوں سے حل کرنے کی کوشش ہورہی ہو۔

انہوں نے کہا کہ ایسا تنازع جس میں پورے غزہ کا انخلا درکار ہو ہم یہ نہیں کر سکتے، جرمنی کو اسرائیلی حکومت کے کچھ فیصلوں پر تحفظات ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق جرمنی نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا اعلان کیا تھا، جرمنی امریکا کے بعد اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker