انٹرنیشنل
بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کو گرفتار کرلیا گیا

نئی دہلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے دوران پولیس نے راہول گاندھی کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے دوران قائد حزب اختلاف راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا گیا۔
راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ مودی سرکار سچ کی آواز دبانے کی کوشش کررہی ہے، ہماری لڑائی جمہوریت اور ون مین ون ووٹ کی لڑائی ہے۔
کانگریس کے رہنماء نے مطالبہ کیا کہ ہمیں شفاف ووٹر لسٹیں چاہئیں، دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔



