پاکستان

کراچی : فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق

کراچی میں لیاری ایکسپریس وے علیشان مسجد کے قریب فائرنگ کر کے ڈاکٹر لعل کو قتل کر دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مقتول ڈاکٹر لیاری ایکسپریس وے پر چڑھ رہے تھےکہ 2 نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی، پولیس کو جائے وقوع سے 2 گولیوں کے خول ملے ہیں، جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مقتول ڈاکٹر گارڈن کے رہائشی تھے، کلاکوٹ تھانے کے سامنے ان کا کلینک ہے، پولیس کے مطابق مقتول ڈاکٹر روزانہ لیاری ایکسپریس وے پر چہل قدمی کیا کرتےتھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker