
بلوچستان میں ایک بار پھر موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے گذشتہ ہفتے بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر بعض علاقوں میں سروس بحال کی تھی تاہم آج صبح دوبارہ انٹرنیٹ بند کردیا گیا۔
دوسری جانب کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی ٹرین سروس بھی آج معطل رہے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے لاپتہ افراد کے دن کے موقع پر صوبے کے مختلف اضلاع میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے پیش نظر یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔



