پاکستان

سابق ایم این اے رمیش کمار کے گھر ڈکیتی، ڈاکو قیمتی اشیاء اور کروڑ سے زائد رقم لے گئے

اسلام آباد میں سابق اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھرڈکیتی ہوگئی۔

پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کےگھرڈکیتی کا مقدمہ  ڈرائیور جاوید کی مدعیت میں درج کیا ہے۔

 

ایف آئی آر کے مطابق 3 ڈاکو  دیوارپھلانگ کر سابق  رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے  گھر میں داخل ہوئے، ڈکیتی کے دوران گھر سے  5گھڑیاں، چشمے اور جوتے سمیت ڈیڑھ کروڑروپے لوٹے گئے ہیں۔

پولیس نے رمیش کمار  کے گھر ڈکیتی کا مقدمہ  درج کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker