صحت

برٹش پاکستانی ڈاکٹر شیر بہادرکا ،تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کاجینز تھراپی کے ذریعے کامیاب علاج

 برٹش پاکستانی ڈاکٹر شیر بہادر انجم نے جینز تھراپی کے ذریعے تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کا علاج کرکے انہیں اس بیماری سے نجات دلا دی۔

جیو نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی تحقیق و تجربے کے حوالے سے ڈاکٹر شیر بہادر انجم نے بتایا کہ برطانیہ میں پہلی مرتبہ تھیلیسیمیا میں مبتلا 2 بچوں کا جینز تھراپی کے ذریعے کامیاب علاج کیا گیا ہے جس کے بعد تھیلیسیمیا میں مبتلا رہنے والے بچے معمول کی زندگی گزارنے لگے ہیں۔

 

ڈاکٹر شیر بہادر انجم   نے 2  بنگلا دیشی نژاد بچوں کا علاج کرنے والی ٹیم کی قیادت کی۔

ڈاکٹر شیر بہادر نے بتایا کہ تھیلیسمیا سے نجات حاصل کرنے والے بچوں کو اب نیا خون لگوانے سے بھی نجات مل گئی۔

نیشنل ہیلتھ سروس نے اس نئے طریقہ علاج کو تسلیم کرلیا ہے جس کے تحت  بیماری میں مبتلا ہزاروں افراد کو فائدہ ہوگا۔

واضح رہے کہ تھیلیسیمیا میں مبتلا افراد میں آئرن اور آکسیجن کی کمی ہوجاتی ہے جس سے وہ خون کی شدید کمی کا شکار ہوجاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker