بلوچستان

امان اللہ کنرانی چیف کمشنر پاکستان بوائز اسکاوٹس ایسوسی ایشن منتخب

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر ، سابق سینٹر امان اللہ کنرانی آئندہ دو سال کے لئے چیف کمشنر پاکستان بوائز اسکاوٹس ایسوسی ایشن منتخب ہوگئے ، اسلام آباد مین ہونے والے اجلاس کی صدارت پاکستان سینئر ترین سکاوٹ صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی نے کی ، اجلاس سے قبل چیف کمشنر کے عہدے کیلئے 9 امیدواروں میں سے 3 امیدواروں سرفراز قمر ڈاھا ، صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی ، ایس رضا رفیق نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے باقی 6 امیدواروں کے درمیان بوائز سکاوٹس کے تنظیمی قواعد کے قاعدہ 20 کے تحت عام ووٹنگ میں امان اللہ کنرانی نے تمام 25 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ۔ پریزائیڈنگ آفیسر کی جانب سے نتائج کے اعلان کے فورا بعد امان اللہ کنرانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker