پاکستان

آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آج چوتھا روز

کراچی: آرٹس کونسل کےزیراہتمام ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آج چوتھا روز ہے۔

چوتھے روز ورکشاپ، مباحثے، فلم اسکریننگ، مصوری اور تھیٹر پیش کیا جائےگا۔ آج کا آغاز فرانس کے تھیٹر گروپ Cirk Biz’Art کی تھیٹر ورکشاپ سے ہوا۔

تھیٹرورکشاپ میں فرانس کے اداکاروں سمیت پاکستانی ہدایتکار خالد احمدشریک ہوئے۔

تھیٹر ورکشاپ میں فرانس کے اداکاروں نے تھیٹر اداکاری اور ٹیکنیک سے آگاہ کیا، فرانس کے تھیٹر اداکاروں نے آرٹس کونسل اکیڈمی کے بچوں کو سراہا۔

فرانسیسی اداکار نے کہا کہ سنجیدہ تھیٹر میں جان ڈالنے کے لیے شائقین کو اپنی جانب کھینچا جاسکتاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker