انٹرنیشنل

نیویارک کے پہلے مسلم میئر ظہران ممدانی کی پہلی تقریر میں ہی ٹرمپ کو للکار

نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی نے اپنی پہلی ہی تقریر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو للکار دیا۔

میئر کے الیکشن میں فتح کے بعد حامیوں سے خطاب کے دوران ظہران ممدانی نے کہا کہ’ کرپشن کے اُس کلچر کا خاتمہ کریں گے جس نے ٹرمپ جیسے ارب پتیوں کیلئے ٹیکس کے نظام کا استحصال کرنا ممکن بنایا‘۔

انہوں نے کہا کہ نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا، یہ ایک ایسا شہر جسے تارکین وطن نے تعمیر کیا اور طاقت ور بنایا۔

ظہران ممدانی کا کہنا تھا کہ آج کی جیت سے ثابت ہے کہ تارکین وطن ہی اس کی قیادت کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلم اور سب سے کم عمر میئر ہوں گے، انہوں نے نیویارک کے سابق گورنر اور آزاد امیدوار ‘اینڈریو کومو’ اور ری پبلکن حریف ‘کرٹس سلوا’ سے تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker