جرم

پشاور: شادی کی تقریب میں فائرنگ کرنے والے دلہا سمیت 12 افراد گرفتار، مقدمہ درج

شادی کی بے انتہا خوشی میں ہوائی فائرنگ دولہے کو مہنگی پڑ گئی، پشاور میں پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دلہا سمیت 12 افرادکو گرفتار کرلیا۔

پشاور پولیس کے مطابق تھانا تہکال کے علاقہ فارسٹ بازار میں شادی کی تقریب میں شدید ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے بعد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔

پولیس افسران نے وائرل ویڈیو کا نوٹس لیکر ملزمان کےگرفتاری کے احکامات دیے جس کے بعد ڈی ایس پی ٹاؤن سرکل ارباب نعیم حیدر کی نگرانی میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کیاگیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں دلہا جبران سمیت دیگر شامل ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے ایک عدد ایل ایم جی گن ، ایک عدد ایم فور رائفل ، دو عدد کلاشنکوف ، ایک پستول برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف تھانا تہکال میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker