پاکستان

گلگت بلتستان اسمبلی آج رات 12 بجے تحلیل ہو جائے گی

گلگت بلتستان اسمبلی آج رات 12 بجے تحلیل ہوگی ، وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آج ہی نگراں وزیر اعلی کے نام کا اعلان ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو تین ناموں پر مشتمل سمری بھجوائی گئی پر جن میں مصطفی مدنی راوٹ ، محمد علی قائد اور راجہ نظیم شامل ہیں۔

اپوزیشن اور حکومت کے درمیان نگراں وزارت اعلی کے لئے کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے فیصلے کا اختیار وزیر اعظم کے پاس گیا۔

حاجی گلبر خان حکومت کی مدت آج رات بارہ بجے ختم ہو جائے گی اور کل نگراں حکومت قائم کئے جانے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker