World

پیرو: 2 کشتیاں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے 13 افراد ہلاک

لیما: ایمیزون کے علاقے پیرو میں 2 کشتیاں لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آنےسے 13 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ پیرو میں مقامی بندرگاہی علاقے ایپاریہ میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک کشتی مکمل ڈوب گئی اور دوسری کشتی کو شدید نقصان پہنچا۔

مقامی حکام کا بتانا ہے کہ کشتی مسافروں کو اتارنے کے لیے رکی تھی کہ اچانک لینڈ سلائیڈنگ ہوگئی،کشتی میں اساتذہ اور ڈاکٹروں سمیت دیگر افراد سوار تھے۔

حکام نے تسدیق کی کہ کشتی حادثے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوچکے ہیں جب کہ 28 افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker