نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں سلنڈر دھماکہ، چار افراد زخمی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایچ نائن سیکٹر میں واقع نمل یونیورسٹی (numl university)میں گیس لیکج سے دھماکہ ہوا ،واقعے میں چار افراد زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
گیس لیکج کے بعد آگ بھڑک اٹھی،ریسکیو کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا۔
واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں سلنڈر دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایچ نائن میں واقع نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز ( نمل ) میں سلنڈر دھماکہ ہوا ہے، دھماکے سے یونیورسٹی میں بھگدڑ مچ گئی اور دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر دھوئیں کے بادل بلند ہو گئے، دھماکہ نمل یونیورسٹی کے انگلش ڈیپارٹمنٹ اقبال بلاک یا آئی آر ڈیپارٹمنٹ میں ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔



