World

دبئی: رواں سال بھی رئیل اسٹیٹ کی برق رفتاری ، سب سے مہنگی پراپرٹی کتنے میں فروخت ہوئی؟

دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ نے 2025 میں بھی ریکارڈ توڑ رفتار برقرار رکھی۔

حکومتِ دبئی کے ادارے دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ (DLD) کے ماہانہ اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق ماہ نومبر میں خرید و فروخت میں مزید اضافہ ہوا۔

دبئی میں سال کے پہلے 11ماہ میں جائیداد کی لین دین کی مالیت 624.1 ارب درہم (تقریباً 47.68 کھرب روپے) تک پہنچ گئی ہے۔

دبئی کی پراپرٹی کی خرید و فروخت میں پچھلے سال کے مقابلے میں 49.6 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے جس کی وجہ اہم کمیونٹیز میں آف پلان ڈیمانڈ اور سرمایہ کاروں کی دبئی کی تعمیراتی صنعت میں شدید دلچسپی ہے۔

نومبرمیں مہنگا ترین اپارٹمنٹ 15.51 ارب روپے میں فروخت ہوا ۔

موجودہ سال کے صرف ماہ نومبر میں دبئی میں 769 سودے ہوئے جن کی مالیت 3.51 ارب درہم (تقریباً 268 ارب روپے) رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker