World

یوکرین کے علاقے دونباس پر قبضہ ضرور کریں گے، روسی صدر کی دھمکی

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ماسکو یوکرین کے علاقے دونباس (Donbas) پر فوجی یا دوسرے طریقوں سے قبضہ ضرور کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر 2 روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچے جہاں نئی دہلی ائیرپورٹ پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ان کا استقبال کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی پیوٹن ملاقات میں جغرافیائی سیاست سمیت دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت میں توسیع اور ممکنہ دفاعی معاہدوں پر تبادلہ خیال کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ روسی صدر پیوٹن آج روس بھارت سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دوسری جانب دورہ بھارت کے دوران روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ماسکو یوکرین کے علاقے دونباس ( Donbas) پر فوجی یا دوسرے طریقوں سے قبضہ ضرور کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker