پاکستان

سیاح کمر کس لیں، برفباری کے آغاز کی پیشن گوئی

سیاح کمر کس لیں، برفباری کے آغاز کی پیشن گوئی ،موسم کا حال بتانے والوں نے بارش ہونے اور شدید دھند پڑنے کی بھی پیشن گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کاامکا ن ہے،محکمہ موسمیات کے الرٹ کے مطابق شمالی علاقوں میں 5 دسمبر کے بعد ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
کمزور مغربی ہوا کے سلسلے نے ملک کے شمالی حصوں کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔ گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ اور بٹگرام میں بارش یا برفباری کا امکان، تاہم دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

بابوسر اور ملحقہ علاقوں میں برفباری سے سڑکوں پر پھسلن اور بندش کا امکان ہے۔ بالائی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں 1 سے 3 ڈگری کمی کا امکان ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اگلے تین ماہ کا موسمیاتی آئوٹ لک جاری کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق معمول سے کم بارشوں سے زمین میں نمی میں کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، خیبرپختونخواہ ، کشمیر، گلگت بلتستان میں ربیع کی فصل کو مسائل ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق بارانی علاقوں میں بارش کی کمی سے مسائل شدت اختیار کرسکتے ہیں، جنوری اور فروری میں بارشوں کی صورتحال میں بہتری کا امکان ہے۔ جنوری کے آخر اور فروری میں بارشوں سے اسموگ اور فوگ میں کمی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق معمول سے زائد درجہ حرات سے فصلوں میں کیڑے لگنے کے امکان میں اضافہ ہوگا، جنوری فروری میں معمول کے مطابق بارش سے پانی کی کمی پوری کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker