انٹرنیشنل

یونان میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ ،18 افراد جاں بحق

یونان میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی کریٹ کے ساحل کے قریب 20تارکینِ وطن کو لے جانے والی ایک ربڑ کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 18 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایک گزرنے والے ترک تجارتی جہاز نے 26 میل جنوب میں واقع جزیرہِ کریسی کے قریب اس کشتی کو پایا، حادثے کے شکار افراد میں سے دو کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔امدادی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں جن میں یورپی سرحدی ایجنسی فرنٹیکس کا ایک جہاز، ایک طیارہ، ایک ہیلی کاپٹر اور 3 تجارتی بحری جہاز شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker