انٹرنیشنل
سعودی عرب نے حرمین شریفین میں فوٹوگرافی پر مکمل پابندی کا اعلان کر دیا

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حرمین شریفین میں ہر قسم کی فوٹوگرافی اور ویڈیو ریکارڈنگ پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نئی پالیسی کے مطابق مکہ مکرمہ کے مسجد الحرام اور مدینہ منورہ کے مسجد النبی میں موبائل فونز، پروفیشنل کیمرے اور دیگر ریکارڈنگ ڈیوائسز کے ذریعے تصویریں لینے پر پابندی ہوگی، اور یہ ہدایت آئندہ حج سیزن سے نافذ العمل ہوگی۔
آسٹریلیا نے افغان چیف جسٹس، 3 وزرا پر مالی اور سفری پابندیاں عائد کر دیں
وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ پابندی کی وجہ زائرین کے رویے اور حرمین میں رش کے دوران پیدا ہونے والی مشکلات ہیں۔فوٹوگرافی کے باعث نماز کے دوران تاخیر، اہم عبادتی مقامات پر رش اور ذاتی جگہ کی خلاف ورزی سے تنازعات پیدا ہوتے ہیں۔



