پاکستان

کراچی: حکومت سے مذاکرات کامیاب، گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

کراچی: حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعدگڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

صدر گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن ملک شہزاد نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے جو وعدے کیے ہیں اس بنیاد پر ہڑتال ختم کر رہے ہیں۔

صدر گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام مطالبات مان لیے گئے ہیں۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کے رہنما ملک شہزاد اعوان نے گلبائی ٹرک اڈے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں 10 روز سے ٹرانسپورٹرز احتجاج کر رہے تھے، ہڑتال کی وجہ سے صنعتوں تک خام مال کی رسائی معطل ہے۔

واضح رہے کہ گڈز ٹرانسپورٹ ہڑتال کی وجہ سے صنعتوں تک خام مال کی رسائی معطل ہوگئی تھی۔

صدر آئرن مرچنٹس حماد پوناوالا نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کی وجہ سے مال نہ ملنے سے صنعتیں بند ہونے کا خدشہ ہے، لوہے کے تاجروں اور دیگر اشیاء کے امپورٹرزکو اربوں کا نقصان ہو رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker