World

کینیڈا میں دہشتگردی کے الزام میں ایک اور افغان شہری گرفتار

کینیڈا میں دہشتگردی کے الزام میں ایک اور افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔

افغان جریدے کے مطابق کینیڈین پولیس نے ٹورنٹو میں داعش سے مبینہ تعلقات اور دہشتگردی کے الزام میں 26 سالہ افغان شہری کو گرفتارکیا۔

کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ افغان شہری داعش کو مالی اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس فراہم کرنے کے علاوہ قتل کے منصوبے بنانے میں بھی ملوث ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان شہری نے نامعلوم افراد کے ساتھ دہشتگردانہ جرائم انجام دینے کی سازش بھی کی، ملزم سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker