شوبز

معروف امریکی اداکار نے خودکشی کرلی

مشہور امریکی ڈراما سیریز دی وائر میں اپنے کردار کی وجہ سے شہرت پانے والے امریکی اداکار جیمز رینسن46 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

لاس اینجلس کے میڈیکل حکام کے مطابق امریکی اداکار جیمز رینسن نے جمعہ کو خودکشی کی۔

اداکارجیمز رینسن کی اہلیہ نے شوہر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ‘میں تم سے ہزار بار محبت کر چکی ہوں اور جانتی ہوں کہ دوبارہ بھی کروں گی’۔

واضح رہے کہ جیمز رینسن نے دی وائر کے دوسرے سیزن میں Ziggy کا کردار ادا کیا تھا، جو ایک اناڑی اور انتشار پسند چھوٹے درجے کا مجرم تھا۔ یہ سیریز دنیا کی بہترین ٹی وی سیریز میں شمار کی جاتی ہے۔

دی وائر کے ساتھی اداکار وینڈل پیئرس نے اداکار کی موت پر سوشل میڈیا پر تعزیت کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میرے بھائی مجھے افسوس ہے کہ میں تمہارے لیے وہاں موجود نہ ہو سکا’۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker