ادب

کراچی میں 4 روزہ عالمی اردو کانفرنس کا آغاز ہوگیا

آرٹس کونسل کراچی میں 4 روزہ عالمی اردو کانفرنس کا آغاز ہوگیا جس کی افتتاحی تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شرکت کی۔

آرٹس کونسل کراچی میں 18ویں عالمی اردو کانفرنس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک کے بعد قومی ترانہ بجا کر کیا گیا، تقریب میں عالمی اردو کانفرنس پر بنائی گئی شو ریل پیش کی گئی، تقریب میں طلبہ اور عوام نے شرکت کی، اس موقع پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ اور کرسمس کا کیک بھی کاٹا گیا۔

صدر آرٹس کونسل نے افتتاحی تقریب میں خطبہ استقبالیہ اور ادیب ناصر عباس نیئر نے کلیدی خطبہ پیش کیا، جناح اور آج کا پاکستان کے عنوان سے نشست میں قیام پاکستان، سقوط ڈھاکا، وطن کے ماضی، حال اور مستقبل پر گفتگو ہوئی، مقررین نے عالمی اردو کانفرنس کو فکری مکالمے کا مرکز قرار دیا۔

عالمی اردو کانفرنس کے پہلے روز کا اختتام سندھی مشاعرے پر ہوا، کانفرنس کے دوسرے، تیسرے اور چوتھے دن سندھی، پنجابی، پختون اور بلوچ ادب پر بھی نشستیں ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker