بلوچستان

کوہلو میں کارروائی، 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے علاقے کوہلو میں کارروائی کے دوران 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے مبینہ ٹھکانے پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی گئی،دوران کارروائی سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، علاقے میں دیگر ممکنہ بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

وزیراعظم نے کوہلو میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے،دہشتگردی کیخلاف عزم استحکام میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker