پاکستان

شکارپور میں باراتیوں پر فائرنگ، دولہے سمیت 3 افراد جاں بحق

شکار پور میں مسلح افراد کی باراتیوں کی گاڑی پر فائرنگ سے دولہے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

شکارپور کے علاقے رستم سے جیکب آباد جانے والی باراتیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دولہے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مہر جتوئی خونی تصادم کا شاخسانہ ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں دولہا الطاف مہر، رمضان مہر اور ایک بچہ محمد حسن مہر شامل ہیں۔ فائرنگ کے دوران دو خواتین بھی زخمی ہوئیں، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال شکارپور منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق جتوئی اور مہر برادری میں کئی سال سے دشمنی چلی آرہی ہے۔ دونوں قبآئل میں 20 سے زائد قتل اور 50 سے زائدزخمی ہوچکے ہیں۔ پولیس کی نفری نے رستم کے کچے میں سرچ اپریشن جاری ہے جلد ملوث افراد کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker