World

جرمنی میں چوروں نے دیوار میں سوراخ کرکے بینک لوٹ لیا

جرمنی میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی جہاں چوروں نے دیوار میں سوراخ کرکے بینک لوٹ لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چوری کی یہ واردات جرمنی کے مغربی شہر گیلسن کرچن میں اسپارکاس بینک کی ایک برانچ میں پیش آئی۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ چوروں نے کرسمس کی چھٹی کے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بینک کی دیوار میں سوراخ کیا اور 10 ملین یوروز اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چوری کی واردات کا علم تب ہوا جب بینک میں لگا فائر الارم بجا، اور پھر گلے روز بینک صارفین کو بھی ڈیتی کا علم ہوگیا جس پر درجنوں مشتعل صارفین نے بینک کے سامنے جمع ہو کر نعرے لگائے۔

پولیس نے کہا کہ عینی شاہدین نے اطلاع دی ہے کہ انہوں نے ہفتے کی رات کئی مردوں کو ایک ملحقہ پارکنگ گیراج کی سیڑھیوں میں بڑے بیگ اٹھائے ہوئے دیکھا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker