Khyber Pakhtunkhwa

فیصل کریم کنڈی کی خیبرپختونخوا میں اتحادی حکومت قائم کرنے میں دلچسپی

ڈی آئی خان: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کوشش ہے کہ صوبے میں اتحادی حکومت قائم کی جائے۔

ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا پی ٹی آئی کے کچھ لوگ وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے خواہاں ہیں، پی ٹی آئی کو جب اپنے میر جعفر اور میر صادق کا پتا چلا تو وزیر اعلیٰ بدلا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان پیپلز پارٹی کا مضبوط گڑھ بن چکا ہے، صوبے میں سب سے زیادہ منتخب نمائندے پیپلز پارٹی کے ڈیرہ سے ہی ہیں۔

گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ خیبرپختونخوا میں اتحادی حکومت قائم کی جائے، سیاست میں ملاقاتیں معمول کا حصہ ہیں، مولانا سے رابطے رہتے ہیں، کچھ عناصر ڈیرہ ائیرپورٹ منصوبے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی واپسی کی افواہیں بے بنیاد ہیں، جو ایک بار تحریک انصاف کی بس سے اتر جائے اس کی واپسی مشکل ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker