Khyber Pakhtunkhwa

خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا شکوہ

خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا شکوہ سامنے آگیا۔

صوبائی کابینہ میں توسیع پر سابق گورنر کے پی اور پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان نے کہا کہ نئے کابینہ ممبران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کی انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے کابینہ سے متعلق کسی نے نہیں پوچھا اور نا ہی میں نے کابینہ میں کسی کو شامل کرنے کی تجویز دی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر نیک محمد کاکہنا تھا کہ کابینہ میں نئے لوگوں کو میرٹ پر شامل نہیں کیا گیا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ہمارا فون تک اٹھانے کو تیار نہیں، ہم وزرات ماگنے کے لیے تو کال نہیں کرتے۔

نیک محمد نےکہا کہ کابینہ میں ایم این ایز کے بھائیوں کو شامل کیا گیا، جنوبی اور شمالی وزیرستان سے کابینہ میں کسی کو شامل نہیں کیا گیا جبکہ کابینہ میں بنوں کی نمائندگی بھی نہیں ہے۔

واضح رہے صوبائی حکومت کی جانب سے 6 نئے وزراء ، 4 مشیر اور 8 معاونین خصوصی کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نئے کابینہ اراکین سے عہددوں کا حلف بھی اٹھا لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker