Sind

سندھ ہائیکورٹ کا نجی اسکولوں کو جون جولائی کی فیس ایک ساتھ وصول نہ کرنے کا حکم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے نجی اسکولوں کو چھٹیوں کی فیس وصولی کا نوٹس مئی میں جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

جون، جولائی کی فیس،کتابیں اور یونیفارم کی خریداری کے خلاف درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، جس دوران سرکاری وکیل اور نجی اسکول کے ڈائریکٹوریٹ کا نمائندہ عدالت میں پیش ہوا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ فیس وصولی کے لیے ایک ساتھ 2،2 واؤچر تھما دیئے جاتے ہیں، چھٹیوں میں اسکول کی طرف کوئی سرگرمی نہیں ہوتی، اس لیے فیس وصول نہیں کی جاسکتی۔

عدالت نے اسکول انتظامیہ کو ایک ساتھ فیس وصول کرنے سے روکتے ہوئے ہدایت کی کہ چھٹیوں کی فیس وصولی کا نوٹس مئی میں دیا جائے، جون جولائی کی چھٹیوں کی فیس کے لیے 30 جون اور 30 جولائی تک کا وقت دیا جائے۔

سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ یونیفارم اور کتابوں کا معاملہ اسکول ڈائریکٹوریٹ اور فریقین بیٹھ کر معاملہ حل کریں، آئندہ 2 ہفتوں میں فریقین کتابوں اور یونیفارم کے معاملے پر میٹنگ کریں۔

عدالت نے نجی اسکول ڈائریکٹوریٹ اور دیگر کو ہدایت دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker