پاکستانSind

کراچی: دو دریا چھلانگ لگانے والے شخص کی لاش نکال لی گئی

کراچی  کے ساحل  دو دریا کے قریب سمندرمیں چھلانگ لگانے والے شخص کی لاش نکال لی گئی ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  گزشتہ روز  دو دریا پر  ڈوبنے والے 2 بچوں کی لاشوں کو نکال لیا گیا  تھا اور تیسرے شخص کی تلاش جاری تھی۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ تاہم اب سمندرمیں چھلانگ لگانے والےشخص کی لاش بھی نکال لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل  دو دریا پر اورنگزیب عالم نامی شخص نے پہلے 2 بچوں کو سمندر میں پھینکا اور پھر اپنے آپ کو بھی گہرے پانی کے حوالے کردیا تھا ۔

عینی شاہدین کا بتانا تھا کہ بچوں اور خود کو سمندر کی نذر کرنے والا شخص نشے کا عادی معلوم ہورہا تھا، موقع پر موجود لوگوں نے انہیں بچانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker