پاکستانتازہ ترین

امریکا میں پاکستانی شہریوں کے داخلے پر پابندی کی باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں: پاکستان

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستانیوں پر امریکی سفری پابندیوں کے حوالے سے باتوں کو قیاس آرائیاں قرار دیدیا۔

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ امریکا میں پاکستانی شہریوں کے داخلے پر پابندی کی باتیں محض میڈیا پر قیاس آرائیاں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے اپنے شہریوں پر پابندی کا نوٹس لیا ہے اور پاکستان امریکا سے رابطے میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں پاکستانی شہریوں کے داخلے پر پابندی کے حوالے سےکچھ بھی آفیشل نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker